کج روی
معنی
١ - کج راہی، غلط روی، ٹیڑھی راہ پر چلنا، غلط راستے پر چلنا، بے راہروی۔ "امیر سے ثقہ آدمی کے پاس بھی اس کجروی کی مثالیں ہیں گو کم کم۔" ( ١٩٨٢ء، امیر مینائی اور ان کے تلامذہ، ٢٠١ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کج' کے بعد رفتن مصدر سے مشتق صیغہ امر 'رو' بطور لاحقہ فاعلی لگا کر اس کے بعد 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - کج راہی، غلط روی، ٹیڑھی راہ پر چلنا، غلط راستے پر چلنا، بے راہروی۔ "امیر سے ثقہ آدمی کے پاس بھی اس کجروی کی مثالیں ہیں گو کم کم۔" ( ١٩٨٢ء، امیر مینائی اور ان کے تلامذہ، ٢٠١ )